آریا ن کی اگلی فلم سے ڈمری کا پتہ کٹ گیا

   

ممبئی ۔ کارتک آریان اس وقت ہدایت کاروں کی پہلی پسند ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم بھول بھولیا 3 آئی تھی جس نے باکس آفس پر خوب کمائی کی ہے۔ اس فلم میں کارتک کے ساتھ ترپتی ڈمری ہیروئین کے کردار میں نظر آئیں۔ اس دوران کارتک اور ترپتی اپنی نئی فلم کیلئے موضوع بحث بن گئے ہیں۔ دونوں کو انوراگ باسو کی میوزیکل لو اسٹوری کے لیے کاسٹ کیا جارہا تھا لیکن نئی خبرکے مطابق ترپتی ڈمری کا کردارکٹ گیا ہے۔ انوراگ باسو کی اس فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ کافی ڈرامہ بھی نظر آنے والا ہے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ منظر عام پرآئی ہے۔ یہ انکشاف ہوا کہ یہ شروری واگھ ہی ہیں جنہوں نے فلم میں ترپتی ڈمری کی جگہ لی ہے۔ پہلی بار ان کی جوڑی کارتک آرین کے ساتھ بن رہی ہے۔ ترپتی کو فلم سے کیوں ہٹایا گیا؟ اب یہ سوال مداحوں کے ذہنوں میں گشت کررہا ہے۔ ترپتی ڈمری اورکارتک آرین حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم بھول بھولیا 3 میں نظر آئے۔ مداحوں نے بھی اس جوڑی کو کافی پسند کیا لیکن اگلی فلم میں یہ دونوں ساتھ نہیں ہوں گے۔ اس فیصلے کے پیچھے ہدایت کار انوراگ باسو اور پروڈیوسر بھوشن کمار ہیں، جو چیزوں کو بدل کر ایک نیا انداز بنانا چاہتے ہیں۔ کہانی کو ایک نیا رنگ دینے کے لیے شروری واگھ کو شامل کیا گیا ہے۔ کارتک آریان کی اس فلم کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہوگی ۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے، کارتک آرین اور شروری واگھ اس کردار کی تیاری کے لیے اسکرپٹ ریڈنگ سیشنز اور ورکشاپس میں حصہ لیں گے۔ دونوں ستارے اس فلم کیلئے کافی پرجوش ہیں۔ علاوہ ازیں شروری واگھ وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی اگلی فلم الفا میں عالیہ بھٹ کے ساتھ مرکزی کردار میں ہیں۔ اس فلم میں بوبی دیول ویلن کے کردار میں ہیں۔ دونوں خواتین جاسوس ان کے ساتھ ٹکراتی نظر آئیں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ شروری واگھ کے لیے سال 2024 زبردست رہا ہے اور اب اگلا سال بھی ان کے لئے بہتر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔