ممبئی ۔20 اگست (ایجنسیز) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے برسوں تک سنیما پر راج کیا۔ وہ بادشاہ تھا ، ہے اور رہے گا۔ مداح اب بھی انہیں بڑے پردے پر دیکھنے کے دیوانے ہیں۔ اب بادشاہ کی سرپرستی میں ان کے بیٹے اور بیٹی بھی ہندی سنیما میں قسمت آزما رہے ہیں۔ جہاں سہانا نے آرچیزکے ساتھ اپنا آغازکیا ہے، اب بیٹا آریان بھی ہدایت کاری میں اپنا پہلا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ ان کی ویب سیریز باڈاس بالی ووڈ کا پریویو آنے والا ہے۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی بالی ووڈکی بہت زیادہ انتظارکی جانے والی سیریز باڈاس آف بالی ووڈ جلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ سیریزکا پریویو آج آنے والا ہے۔ دریں اثنا، بادشاہ نے اپنے بیٹے کی سیریزکا ایک زبردست پوسٹر شائع کیا ہے۔ اس پوسٹر میں سیریزکے ستارے نظر آرہے ہیں۔ اس پوسٹر میں بابی دیول، لکشیا، رادھے جویال، گوتمی کپور، مونا سنگھ اور منوج پاہوا جیسے اداکار نظرآرہے ہیں۔شاہ رخ نے یہ پوسٹ اپنے ایکس پر شیئرکیا ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے آپ پردے کے گرنے کا انتظار کر رہے ہیں، یہ شو پردے کو پھاڑ کرآرہا ہے۔ بالی ووڈ کے باڈاس کا پیش نظارہ آج آرہا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ ایک پوسٹر شیئرکیا گیا ہے، جس میں شو کی اسٹار کاسٹ نظر آرہی ہے۔ اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پیار مل رہا ہے۔ حال ہی میں اس شوکی پہلی جھلک سامنے آئی ہے۔1منٹ 26 سیکنڈ کی ویڈیو فلم محبتیں کے ٹائٹل ٹریک سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے بعد شاہ رخ کی آواز آتی ہے، جہاں وہ اپنا مشہور ڈائیلاگ کہتے ہیں، ایک لڑکی تھی دیوانی سی، ایک لڑکے پر وہ مارتی تھی۔ اس کے ساتھ آریان کی ایک جھلک نظر آتی ہے۔ شروع میں انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ اسکرین پر ہیں۔ شائقین نے اس جھلک کو بہت پسند کیا۔ جب یہ پریویو آئے گا تو پتہ چلے گا کہ آریان اس سیریز میں ناظرین کے لیے کیا نیا پیش کرنے والے ہیں۔