آرین ڈرگس: بین الاقوامی ڈرگ پیڈلر کروز پر موجود تھا: نواب ملک

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ترجمان اور ریاست کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے چہارشنبہ کو ایک اور سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 2اکتوبر کو کروز پر ایک بین الاقوامی ڈرگ پیڈلر موجود تھا اور اس کا شبہ داڑھی والے شخص پر جاتا ہے ۔مسٹر ملک نے یہاں میڈیا اہلکاروں سے کہا کہ ایک بین الاقوامی ڈرگ پیڈلر کروز پر موجود تھا اور اس کے ہاتھ میں ایک ہتھیار تھا اور وہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریجنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کا قریبی دوست تھا۔انہوں نے سوال کیا کہ تقریباً ایک معاملہ درج کیا گیا تھا، جس میں بالی ووڈ اداکار دیپیکاپڈکون ،سارا علی خان اور شردھا کپور کو گواہ کے طور پر بلایا گیا تھا لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے کیونکہ مسٹر ملک نے کہا کہ این سی بی دفتر سے موصولہ ایک نامعلوم خط میں اطلا دی گئی ہے کہ 26 سے زیادہ معاملوں میں مسٹر وانکھیڑے اور اس کے گروپ نے پیسہ وصولی کی تھی۔ این سی بی کے ایک افسر نے کل صبح کہا کہ وہ خط کو اپنے نوٹس میں لیں گے لیکن شام تک انہوں نے کہا کہ یہ ایک نامعلوم خط ہے ، خط پر کسی کے دستخط نہیں ہیں، اس لئے قانون کے مطابق ہم اس کا نوٹس نہیں لے سکتے ۔