آزادانہ سوچ والے مسلمانوں کو سی اے اے سے مستثنیٰ رکھا جائے: تسلیمہ

   

کوزی کوڈ ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو کافی اچھا اور سخاوت پر مبنی قرار دیتے ہوئے بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے آج کہا کہ اس قانون کو آزادانہ سوچ ، حقوق نسواں کے حامی اور سیکولر مسلمانوں کیلئے مستثنیٰ کیا جانا چاہئے، جن کا تعلق پڑوسی ممالک سے ہو۔ تسلیمہ نے کہا کہ میرے جیسے لو گ ہے جو پاکستان ، بنگلہ دیش، افغانستان میں ستم زدہ ہیں اور ان تمام کو ہندوستان میں رہنے کا حق ملنا چاہئے۔