آزادی تقاریب میں سب کی شراکت داری ہو:مودی

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں سب کی شرکت کو یقینی بنائیں اور ملک میں بہترین نمونہ قائم کریں۔ اگلے 25 برسوں میں ملک میں مختلف شعبوں سب سے بہترین ماڈل قائم کرنے کے لئے عوام کی رائے جانیں۔وزیر اعظم نے یہ مطالبہ پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال نے میٹنگ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مودی نے اگلے سال 15 اگست کو آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر ‘ڈائمنڈجوبلی’ میں ممبران پارلیمنٹ کی شرکت پر زور دیا اور کہا کہ لوگوں نے ہمیں موقع فراہم کیا ہے کہ ہم عوامی خدمت کے ذریعے ملک کی خدمت کا تجربہ حاصل کریں۔