آسام اسمبلی انتخابات :کانگریس کا منشور جاری ،انتخابی مہم کا آغاز

   

نئی دہلی۔ 29مارچ (یواین آئی) آسام اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے اتوار کو ناؤبوئچا سے باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ پارٹی نے اپنا منشور بھی جاری کر دیا۔ کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے انتخابی ریلی سے خطاب میں بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ’’ڈبل انجن نہیں، ڈبل دھوکہ اور ڈبل بدعنوانی‘‘ کی حکومت قرار دیا۔ انہوں نے مرکز اور ریاستی قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ “علی بابا دہلی میں بیٹھا ہے اور اس کے 40 چور پورے ملک میں پھیلے ہیں”، جنہیں عوام کو ووٹ کے ذریعے شکست دینا ہوگی۔ اس موقع پر کانگریس نے اپنا منشور بھی جاری کیا اور اسے آسام کے “کایاکلپ کا دستاویز” قرار دیا۔ منشور میں کانگریس نے پانچ بڑی ضمانتوں کا اعلان کیا ہے : خواتین کو ماہانہ نقد امداد ، ہر خاندان کو 25 لاکھ روپے تک کا کیش لیس ہیلتھ کور، 10 لاکھ زمین کے بیٹوں کے زمین کے حقوق کا باقاعدہ اندراج ، بزرگ شہریوں کو ماہانہ پنشن شامل ہیں۔