آسام میں برہم پترا ندی میں دو کشتیو ں میں تصادم

   

گوہاٹی : آسام میں آج دریائے برہم پترا میں دو کشتیوں کے درمیان تصادم کے بعد بہت سے لوگ لاپتہ ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ ان دونوں کشتیو ں میں تقریباً 100 افراد سوار تھے ۔ کشتی حادثہ کی خبر پر ریاست کے وزیر اعلیٰ نے دکھ کا اظہار کیا اور فوری طور پر بچانے کی ہدایت دی ۔ آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے جورہاٹ میں ندی کے قریب کشتی حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت بمل بورا سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر موقع پر جائیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کل نمتی گھاٹ بھی جاؤں گا ۔آسام کے چیف منسٹر نے کہا کہ مجولی اور جورہاٹ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قومی فورس کی مدد سے اپنے ریسکیو مشن کو تیز کریں ۔