غریب لڑکیوں کو شادی پر ایک تولہ سونا ، اقلیتی طالبات کو مالی امداد
گوہاٹی ۔6 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) آسام کے وزیر فینانس ہیمنت بسواس سرما نے 2019-20 کے لئے 1,193 کروڑ روپئے خسارہ کا بجٹ پیش کیا جس میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ہے تاہم جس میں غریبوں کیلئے ایک روپیہ فی کیلو چاول اور دلہنوں کو ایک تولہ سونا کی نئی اسکیمات شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ آسام کے ریاستی بجٹ میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے بشمول طلبہ کو مالیاتی امداد فراہم کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے ۔ سرما نے ایوان سے کہا کہ ناقص 1,799.84 کروڑ روپئے کے کھاتہ سے کھلنے والے بجٹ کی تجاویز میں 2019-20 کے دوران 606.80 کروڑ روپئے کی معاملتوں کی تجویز رکھی گئی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ آسام جیسی خصوصی زمرہ کی حامل ریاست میں 10 لاکھ روپئے سالانہ کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو جی ایس ٹی کے 2 رجسٹر کروانا ضروری ہوتا ہے ۔