نئی دہلی ۔ الیکشن کمیشن نے آج بوڈو پیپلز فرنٹ کی اس درخواست کو مسترد کردیا کہ ٹامولپور اسمبلی حلقہ کے انتخاب کو ملتوی کردیا جائے کیونکہ اس کے امیدوار نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ قانون کے مطابق کسی حلقہ میں انتخاب اسی وقت ملتوی ہوتا ہے جب کسی جماعت کا امیدوار فوت ہوجائے ۔ ٹامول پور میں انتخاب 6 اپریل کو ہونے والا ہے اور یہاں بی پی ایف کے امیدوار نے یکم اپریل کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ پارٹی کا الزام ہے کہ اس کے امیدوار کو دھمکا کر بی جے پی میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اس کی درخواست پر اس حلقہ میں انتخاب کو ملتوی کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ کانگریس نے بھی التواء کا مطالبہ کیا تھا ۔ط