آسام کے گواہاٹی میں لانچ ہوا جیو ٹرو 5 جی، وزیراعلی ہیمنت بسوا سرما نے کیا افتتاح

   

آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے کل گوہاٹی میں جیوٹرو 5 جی سروسز کا آغاز کیا ۔ گوہاٹی کے ساتھ ساتھ ریلائنس جیو نے ماں کاماکھیا مندر کمپلیکس میں اپنی ٹرو5 جی وائی فائی سروسز کو بھی لانچ کیا ۔ اس کے علاوہ 4 ریاستوں کے 7 دیگر شہر بھی جیونیٹ ورک میں شامل ہو گئے ۔ جیوٹرو 5 جی نیٹ ورک کرناٹک کے تین شہروں ہبلی – دھارواڑ، منگلور اور بیلگام، کیرالہ میں چیرتلا، تلنگانہ کے وارنگل اور کریم نگر کے ساتھ مہاراشٹر کے شولاپور میں بھی جیوٹرو 5 جی نیٹ ورک شروع کیا گیا ۔