ویانا : آسٹریا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد حکومتی پابندیوں اور کووڈ ویکسین کو لازمی لگوانے کے خلاف احتجاج کے لیے ہزاروں شہری سڑکوں پر نکال آئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ویانا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں 40ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین میں بچوں کے ساتھ فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آسٹریا میں مسلسل تین ہفتوں سے ویک اینڈ پر بڑے پیمانے پر کورونا قوانین کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔