آسٹریائی وزارت پر سنگین سائبر حملہ بیرونی ملک پر شبہ

   

وینا : ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریا کو شبہ ہے کہ ایک بیرونی ملک اس کی وزارت خارجہ کے انفارمیشن سسٹم پر ہوئے سنگین سائبر حملے کیلئے ذمہ دار ہے ۔ ایک ترجمان نے کہا کہ جس شدت کا یہ حملہ تھا اور اس کی جو نوعیت تھی اس سے ہمیں یہ شبہ ہے کہ یہ کوئی سرکاری اسپانسر کا کام ہے مجمرین کا نہیں۔ آسٹریا نے کہا کہ اس حملے کا ہفتے کو پتہ چلا تھا اور اس سے نمٹنے کے اقدامات کئے گئے ہیں ۔