آسٹریلیا : 5 ایرانی خاتون فٹبال کھلاڑیوں کو’’انسانی ہمدردی‘‘ کی بنیاد پر ویزے جاری

   

کینبرا۔ 10 مارچ (ایجنسیز) آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹ بال ٹیم کی پانچ کھلاڑیوں کو ویزے دینے کی منظوری دے دی ہے جو ایشین ویمنز کپ میں شرکت کیلئے ملک کے دورے پر تھیں۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے کینبرا پر اس زور کے بعد سامنے آیا ہے کہ ان کھلاڑیوں کی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر انہیں تہران واپس نہ بھیجا جائے۔آسٹریلیا کے وزیر داخلہ ٹونی برک نے آج منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ ان کے ملک نے ایرانی فٹ بال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں کو “انسانی ہمدردی” کی بنیاد پر ویزے جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ “ٹیم کی باقی ارکان کا بھی آسٹریلیا میں قیام کیلئے خیر مقدم ہے۔ دریں اثنا، ان خواتین کو مقامی وقت کے مطابق منگل کی علی الصبح آسٹریلین فیڈرل پولیس کے افسران کی نگرانی میں گولڈ کوسٹ کے ہوٹل سے ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، جہاں انہوں نے برک سے ملاقات کی اور ان کے انسانی ہمدردی کے ویزوں کی کارروائی مکمل کی گئی۔ یہ بات وزیر داخلہ نے برسبین میں صحافیوں کو بتائی۔