ممبئی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ویسٹ انڈیزکے سابق کپتان برائن لارا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لئے ہندوستان کو اپنی پسندیدہ ٹیموں میں شامل کیا۔ ایک انٹرویومیں بائیں ہاتھ کے عظیم کھلاڑی لارا نے واضح کیا ہے کہ مختصرفارمیٹ کا یہ ورلڈ کپ کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں۔ میزبان ہونے کے ناطے آسٹریلیا اس بار پسندیدہ ہوگا، اسے ویسٹ انڈیزاورہندوستانی ٹیم سے خبرداررہنا پڑے گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی ناقابل یقین کارکردگی کے حوالے سے ہر ٹیم کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ سابق کپتان برائن لارا نے کہا کہ ویسٹ انڈیزدوباراورہندوستان ایک باریہ ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے تاہم آسٹریلیا ابھی تک ٹی ٹوئنٹی کپ جیت نہیں پایا لہذا وہ اپنے موجودہ فام کے پیش نظر خطاب کا مضبوط دعویدار بنا ہے۔ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 18 اکتوبرسے 15 نومبر تک آسٹریلیا میںکھیلا جائے گا ۔ واضح رہے کہ 2016 میں ہندوستان کے شہرکولکتہ میں ٹورنمنٹ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے ہراکرخطاب اپنے نام کیا تھا۔