چینائی ۔ ہندوستان کے خلاف متواتر تیسرا ٹسٹ جیتنے اور پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کے بعدآسٹریلیائی ٹیم یہاں فیصلے کن ونڈے میں 269 رنز بناپائی حالانکہ اوپنر میچل مارش اور ٹریوس ہیڈ نے پہلی وکٹ کیلئے 68 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا ۔آسٹریلیا کیلئے مارش نے سب سے زیادہ 47 رنز اسکور کئے جبکہ ڈیویڈ وارنر نے نمبر 4 پر بیٹنگ کرتے ہوئے 23 رنز اسکور کئے ۔ آسٹریلیا کیلئے کوئی بھی بیٹرس نصف سنچری تک اسکور نہیں کرپایا لیکن لوور آرڈر کے اہم تعاون کی بدولت ٹیم اچھے اسکور تک پہنچ پائی ۔ہندوستان کیلئے ہارڈک پانڈیا اور کلدیپ نے فی کس تین وکٹس حاصل کئے ۔