آسٹریلیا میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی

   

سڈنی۔ 24 مئی (یو این آئی) آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) میں سیلاب کی وجہ سے تقریباً دس ہزار املاک کو نقصان پہنچاہے ۔ ریاستی ایمرجنسی سروسز اتھارٹی نے ہفتہ کے روز کہا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق ریاست کے مشرقی علاقوں میں سیلابی پانی سے 10,000 سے زیادہ املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔ اسٹیٹ ایمرجنسی سروس (ایس ای ایس) کے چیف سپرنٹنڈنٹ پال میک کیوین نے آج صبح نامہ نگاروں کو بتایا کہ جائزہ ٹیم نقصان کی تشخیص کا عمل شروع کرنے کے لیے روانہ ہو گی۔ میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ یہ اب بھی خطرناک صورتحال ہے جہاں بنیادی ڈھانچے اور املاک کو نقصان پہنچنے کا امکان موجود ہے ۔