ملبورن: آسٹریلیا کے کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹ وکٹوریہ اسٹیٹ میں کووڈ۔19 کے 374 نئے کیس سامنے آئے ہیں جو ایک یوم میں اب تک ریکارڈ دوسری بڑی تعداد ہے ۔ وکٹوریہ کے وزیراعظم ڈانیل اینڈریوس نے منگل کو یہ اعلان بھی کیا کہ ریاست میں مزید تین اموات پیش آئیں جس کے ساتھ ملک گیر سطح پر کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 126 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر ملبورن اور پڑوسی نیم مضافاتی علاقوں میں دو ہفتے قبل شروع کردہ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
