آسٹریلیا میں نیپال کی سفیر مستعفی انسانی اسمگلنگ کا الزام

   

کینبرا، 7فروری (سیاست ڈاٹ کام) انسانی اسمگلنگ کے الزامات کا سامنا کر نے والی آسٹریلیا میں نیپالی سفیر لکی شیرپا نے وزارت خارجہ کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ محترمہ لکی شیرپا نے اگرچہ خود پر عائد کئے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ ایس بی ایس نیوز سے انہوں نے کہا کہ میں نے اخلاقی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے لیکن میں خود پر الزامات کے لئے مجرم نہیں ہوں۔ مجھ پر کسی نے استعفیٰ کے لئے دباؤ نہیں ڈالا تھا۔