آسٹریلیا میں کوویڈ کی ٹیکہ اندازی کا آئندہ ہفتہ آغاز

   


کینبرا : آسٹریلیائی عوام کو آئندہ ہفتہ سے کوویڈ۔19 کی ٹیکہ اندازی شروع کی جائے گی۔ فائزر نے زائد از 142,000 خوراکیں ڈیلیور کی ہیں جو سڈنی ایرپورٹ پر پہنچ چکی ہیں۔ ہیلتھ کیئر ورکرس، معمر افراد اور کورنٹائن میں کام کرنے والے افراد کو سب سے پہلے کورونا ٹیکہ کی خوراکیں دی جائیں گی تاکہ عوام کا اعتماد حاصل کیا جاسکے۔ حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔ یاد رہیکہ آسٹریلیا میں ابتداء سے ہی کورونا کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔