آسٹریلیا نے افغانستان سے اپنے 26 شہریوں کو نکالا

   

ماسکو : آسٹریلیا نے اپنے شہریوں سمیت 26 افراد کے پہلے گروپ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل سے بحفاظت نکال لیا ہے ۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے چہارشنبہ کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ آسٹریلیائی سمیت 26 افراد کو افغانستان سے نکالا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کابل سے آسٹریلیائی شہریوں کو لے جانے والا پہلا طیارہ متحدہ عرب امارات کے ایک فوجی اڈے پر اترا تھا۔