برسبین۔ 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے کریئر کی شاندار بولنگ کرتے ہوئے مہمان سری لنکا کے خلاف اپنی ٹیم کی ایک اننگز اور 40 رنز کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ سری لنکائی ٹیم جوکہ پہلی اننگز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی، وہ دوسری اننگز میں بھی ناکام رہی اور 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔مین آف دی میچ کمنز جنہوں نے پہلی اننگز میں 39 رنز کے عوض 4 وکٹیں لی تھیں ، دوسری اننگز میں مزید بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے 15 اوورس میں 23 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مجموعی طور پر 10 وکٹیں لئے۔