آسٹریلیا کی دستبرداری سعودی کی فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کی راہ ہموار

   

سڈنی۔ فٹ بال آسٹریلیا نے منگل کو 2034 فیفا مینز فٹ بال ورلڈکپ کی بولی سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب کے لیے ممکنہ طور پر ٹورنمنٹ کی میزبانی کی راہ ہموار کردی۔ 2023 میں ریکارڈ توڑنے والے فیفا ویمنز ورلڈ کپ کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے کے بعد، جس میں تقریباً 20 لاکھ افراد نے شرکت کی، آسٹریلیا کے 2034 مینز ورلڈکپ کی میزبانی کے امکانات اس وقت تاریک نظر آئے جب ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے سعودی بولی کی توثیق کی۔ ہم نے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی لگانے کا موقع تلاش کیا ہے اور تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم 2034 کے مقابلے کے لیے ایسا نہ کرنے کے نتیجے پر پہنچے ہیں۔ فٹ بال آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا۔ فیفا نے اس ماہ کے شروع میں کنفیڈریشن روٹیشن اور ورلڈ کپ کے لیے بہترین ممکنہ میزبانی کے حالات کے حصول کے لیے ایشیا اور اوشیانا کے علاقوں سے بولیاں طلب کی ۔ تاہم آسٹریلیا کا مقصد 2029 کلب ورلڈکپ اور 2026 ویمنز ایشین کپ کے لیے میزبانی کے حقوق کو حاصل کرنا ہے، سعودی عرب نے بھی مؤخر الذکر ٹورنمنٹ کے لیے بولی لگائی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم دنیا کے قدیم ترین خواتین کے بین الاقوامی مقابلے، اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026 کی میزبانی کرنے کی مضبوط موقف میں ہیں اور پھر 2029 کے فیفا کلب ورلڈ کپ کے لیے عالمی فٹ بال کی عظیم ترین ٹیموں کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان میں مزید کہا گیا ہے۔ یادرہے کہ اس وقت سعودی عرب اسپورٹس کیلئے ایک ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا ہے جہاں کئی ایک کامیاب ایونٹ ہورہے ہیں۔