آسٹریلیا کی سنچری مکمل

   

برمنگھم ۔کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا نے میڈلز کی سنچری مکمل کرلی ہے۔آسٹریلوی ایتھلیٹس اب تک 42 گولڈ، 32 سلور اور 32 برونز میڈل لے کر مجموعی طور پر 106 میڈلس اپنے نام کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے 31 گولڈ میڈلز سمیت 86 میڈلز حاصل کیے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ مجموعی طور پر 26 میڈلز کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔میڈلز کی صف بندی میں کینیڈا کا چوتھا، جنوبی افریقہ کا پانچواں اور ہندوستان کا چھٹا نمبر ہے۔