لندن۔ محمد سراج اور شاردول ٹھاکر نے پہلے سیشن میں ہندوستان کے لیے فی کس ایک وکٹ حاصل کی اور یہاں اوول میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل کے پہلے دن لنچ کے وقت آسٹریلیا نے 23 اوورز میں 73/2 رنز اسکور کئے۔ آسٹریلیا کے لیے اوپنر ڈیوڈ وارنر پہلے گھنٹے کی مشکلات سے بچنے کے بعد بہت لئے میں نظر آئے، خاص طور پر محمد سمیع سے انہیں پریشانی ہوئی، عثمان خواجہ کو محمد سراج کے ہاتھوں دس گیندوں پر صفر پرکھو بیٹھنے کے بعد وارنر نے ذمہ داری نبھائی ، لیکن وہکھانے کے وقفے سے ٹھیک پہلے شاردول ٹھاکر کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ مارنس لیبوسین 26 ناٹ آؤٹ پر پراعمتاد لگ رہے تھے ، اسٹیو اسمتھ کے ساتھ لنچ کے بعد دونوں نے کھیل کو آگے بڑھایا لیکن لیبوشین کو محمد سمیع نے 26 کے انفرادی پر اسکور پر آوٹ کیا۔ پہلے بولنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے، ہندوستان ابر آلود حالات کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہا۔ سراج اور سمیع نے اٹیکنگ لینتھ کا استعمال کیا اور خواجہ اور وارنر کو نشانہ بنانے کے لیے کافی شاندار بولنگ کی۔ تادم تحریر آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز اسکور کرلئے تھے۔