آسٹریلیا کے دورہ انگلینڈ اور بنگلہ دیش پر سوالیہ نشان

   

سڈنی ۔31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ توقع ہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورے منسوخ کردیئے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں آئر لینڈ کے خلاف سیریز پہلے ہی ختم کی جا چکی ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے جون میں بنگلہ دیش میں دو ٹسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔ آسٹریلیا بنگلہ دیش ٹسٹ سیریز کا آغاز11 جون سے مقرر ہے۔ آسٹریلیا نے جولائی میں انگلینڈ میں مختصر دورانئے کی کرکٹ کھیلنا ہے۔سیریز میں ٹی ٹوئنٹی اور ونڈے میچز شامل ہیں۔