آسٹریلیا کے پناہ گزینوں کی بحرالکاہل کے ویران جزیرہ پر منتقلی

   

کینبرا، 29 اکتوبر (یو این آئی) آسٹریلیا نے اس سال کیے گئے متنازع معاہدے کے تحت پناہ گزینوں کو بحرالکاہل کے ویران جزیرے ناؤرو منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ ٹونی برک نے کہا ہے کہ تقریباً 350 پناہ گزینوں کے ایک گروپ (جن میں سے کئی سنگین جرائم جیسے حملہ، منشیات کی اسمگلنگ، اور حتیٰ کہ قتل کے مرتکب ہیں) کو ناؤرو بھیجا جا سکتا ہے ، کیوں کہ آسٹریلیا انہیں کہیں اور آباد کرنے میں ناکام رہا۔ برک نے گزشتہ جمعے کو تصدیق کی تھی کہ پہلی منتقلی عمل میں آ چکی ہے ۔ کئی سال تک یہ گروہ آسٹریلیا کے امیگریشن حراستی نظام میں مقید رہا، کیوں کہ ان کے ویزے پر تشدد جرائم یا دیگر سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کر دیے گئے تھے ۔
آسٹریلیا ان پناہ گزینوں کو واپس ان کے آبائی ممالک بھی نہیں بھیج سکا، کیوں کہ وہاں انہیں جنگ یا مذہبی ظلم و ستم جیسے سنگین خطرات لاحق تھے ۔ 2023 میں آسٹریلیا کی ہائی کورٹ نے ایک تاریخی فیصلے میں قرار دیا کہ ان پناہ گزینوں کو بھیجنے کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس لیے انہیں غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھنا غیر قانونی ہے ۔