کینبرا ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران یسٹریلیا میں خودکشی سے ہلاکتوں کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔یسٹریلوی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کے باعث جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے آسٹریلیا میں کورونا سے زیادہ ہلاکتیں خودکشیوں سے ہونے کا امکان ہے۔آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ آسٹریلیا میں خودکشیوں کی شرح دگنی ہوسکتی ہے۔سڈنی یونیورسٹی کے برین اینڈ مائینڈ سینٹر کی جانب سے ڈیٹا کی بنیاد پر جاری کی گئی ریسرچ میں یہ بات سامنے یئی ہے کہ یسٹریلیا میں اب تک کے لاک ڈاؤن کے اثرات کی وجہ سے آئندہ 5 سال میں 1500 خودکشیاں ہونے کا خدشہ ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن سے بیروزگاری کی شرح 10 فیصد رہی تو خودکشیوں میں 25 فیصد اضافہ ہوگا۔