کینبرا : آسٹریلیا کی پارلیمان بھی خواتین کیلئے غیر محفوظ ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق 7 ماہ کی تحقیقات کے بعد جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا کی پارلیمان میں وسیع پیمانے پر خواتین کوہراساں کرنے کے کیس سامنے آئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پارلیمان میں ہراساں کیے جانے اور غنڈہ گردی کے بارے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان میں بڑے پیمانے پر خواتین سے زیادتی کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی پارلیمان کی ارکان اور عملے کے 1700 انٹرویو کیے گئے، جن میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر 3 میں سے ایک رکن پارلیمان کو ہراسانی کا سامنا رہا ہے۔