کینبرا : آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی حصوں میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہلاکتیں 20ہوگئیں۔ سڈنی میں سیلاب کے پیش نظر 60 ہزار افراد کو انخلاکے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ مسلسل 16 روز کی بارش سے سڑکیں دریا بن گئیں اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ بڑی تعداد میں شہری دیگر علاقوں میں پناہ لینے پہنچ رہے ہیں۔ نیو ساتھ ویلز کی 2 ہزار کلو میٹر طویل ساحلی پٹی کے لیے سیلاب کی وارننگ برقرار ہے۔