ملبورن :آسٹریلین اوپن میں ویمن سنگلز کی عالمی نمبر ایک ایگا شیواٹک کا سفر تیسرے راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔ اْنہیں 19 سالہ چیک ری پبلک کی غیر معروف کھلاڑی لینڈا نوسکووا نے شکست دے دی جبکہ مینز سنگلز میں برطانیہ کے نمبر ون کھلاڑی کیمرون نوری چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ملبورن میں جاری ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر ایک ایگا شیواٹک کا مقابلہ ان سیڈڈ اور غیر معروف کھلاڑی چیک ری پبلک کی لینڈا نوسکووا سے تھا۔پہلا سیٹ ایگا شیواٹک نے باآسانی 3۔6 کے اسکور سے جیتا لیکن پھر لیندا نوسکووا نے زبردست فائٹ کی اور اپنے سے مضبوط حریف کو بقیہ دونوں سیٹ میں 3۔6 اور 4۔6 کے اسکور سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔مینز سنگلز میں برطانیہ کے عالمی نمبر ایک کیمرون نوری نے آخری 16 کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔اْنہوں نے نمبر 11 سیڈ کیسپر رووڈ کو چار سیٹ کے مقابلے میں شکست دے کر ایونٹ میں پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔نوری کی جیت کا اسکور 4۔6، 6۔7، 4-6 اور 3۔6 رہا۔ اسپینش کھلاڑی کارلوس الکاریز بھی پہلی مرتبہ چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے، اْن کے حریف چین کے شینگ جن چینگ انجری کا شکار ہونے کے سبب تیسرے راؤنڈ کے دوران میچ سے دستبردار ہوگئے۔