آسٹریلین ایمبولینس اب قریب المرگ مریضوں کی آخری خواہش پوری کرے گا

   

Ferty9 Clinic

سڈنی ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین ایمبولینس کے ایک انسانیت سے بھرپور عمل سے سبق حاصل کرتے ہوئے ہاسپٹل کے عہدیداروں نے فیصلہ کیا ہیکہ ایسے مریض جن کا فوت ہونا یقینی ہے، کی آخری خواہش کو پورا کیا جائے گا۔ آسٹریلین ایمبولینس نے ایک خاتون کو ہاسپٹل لے جاتے ہوئے اس کی ساحل سمندر کو آخری بار دیکھنے کی خواہش کو پورا کیا تھا۔ یہ بات پڑھنے اور سننے میں عجیب لگتی ہے لیکن اب ایسا ہورہا ہے جہاں ہاسپٹل انتظامیہ کسی بھی قریب المرگ مریضوں کی آخری خواہش کو پورا کررہا ہے۔ ایسے کئی واقعات کوئنس لینڈ میں رونما ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء کوئنس لینڈ کے وزیرصحت اسٹیون مائلز نے کہا کہ مریضوں کی آخری خواہش پوری کرنا کبھی کبھی مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ انہیں آکسیجن کے سلینڈر کے ساتھ، وہیل چیئر پر یا کسی عام سی کرسی پر بٹھا کر مریضوں کے مطلوبہ مقام تک لے جانا پڑتا ہے حالاکہ ایسا کرنا ہاسپٹل کے فرائض میں شامل نہیں ہے تاہم انسانیت کے ناطے اگر ایسا کیا جائے تو مریض کے چہرے پر جو گوناگوں سکون نظر آتا ہے وہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مریض خوشی خوشی اس دنیا سے رخصت ہورہا ہے۔