آسٹن محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے پْر امید

   

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جلد ملاقات کی امید ظاہر کردی۔ آسٹن نے گزشتہ ہفتے اپنا سعودی عرب کا مقررہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ پینٹاگان کے ترجمان جان کیربی نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹن کا دورہ بنیادی طور پر یہ عجلت میں ترتیب دیا گیا تھا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دورے کا نظام الاوقات دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔ پینٹاگان ترجمان نے واضح کیا کہ دورہ ریاض ملتوی کیا گیا تھا، منسوخ نہیں ہوا۔