حیدرآباد۔15۔ فروری (سیاست نیوز) آسیان ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ایک وفد نے حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے تاریخی مقامات کا مشاہدہ کیا ۔ صحافیوں نے سالار جنگ میوزیم کا دورہ کیا۔ آسیان ممالک نے صحافیوں کے تبادلہ سے متعلق پروگرام کے تحت یہ ٹیم تلنگانہ کا دورہ کر رہی ہے جس میں 20 صحافی شامل ہیں۔ اس ٹیم میں برونی ، کمبوڈیا ، انڈونیشیا ، ملایشیا ، مائنمار ، فلپائن ، ویتنام اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے صحافی موجود ہیں۔ صحافیوں کی ٹیم نے حیدرآباد کی روایتی تہذیب اور تاریخ کی ستائش کی اور کہا کہ دنیا بھر میں حیدرآباد کی منفرد شناخت ہے۔ صحافیوں کی ٹیم کو نئے سکریٹریٹ ، یادگار شہیدان تلنگانہ ، پولیس کمانڈ کنٹرول ہریتا ہرم ، انڈر پاس اور حکومت کے دیگر پروگراموں کی تفصیلات سے واقف کرایا گیا ۔ یہ ٹیم 12 فروری سے حیدرآباد کے دورہ پر ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم ڈپارٹمنٹ کارپوریشن کی جانب سے دورہ کا اہتمام کیا گیا ۔ ر