آشا ورکرس میں اسمارٹ فونس کی تقسیم

   

نظام آباد : کورونا کے موقع پر محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے آشا ورکرس و دیگر ملازمین کو حکومت کی جانب سے اسمارٹ فون فراہم کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے آج ویلپور میں آشا ورکرس کو اسمارٹ فون کی تقسیم عمل میں لاتے ہوئے کیا۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ کورونا کی شدت کے موقع پر اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہی عوام کے علاج و معالجہ کیلئے آشا ورکرس نے اپنے آپ کو وقف کردیا تھا چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے بنیادی طور پر کام کرنے والے محکمہ صحت کے عملہ کو اسمارٹ فونس فراہم کیا ہے آج اس کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔