آشا ورکرس کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

   

نظام آباد میں ایم پی ڈی او کو یادداشت ، 26 نومبر کو ہڑتال

نظام آباد :آشا ورکرس کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر 26 ؍ نومبر کے روز ہڑتال کی اپیل پر ضلع میں ہڑتال کی کامیابی کیلئے سی آئی ٹی یو کے ضلع سکریٹری نورجہاں نے آشا ورکرس ، ضلع صدر راجمنی ، ڈی ایم اینڈ ایچ ، آئی سی ڈی ایس کے پی ڈی کو تحریری یادداشت پیش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ملازمین کیخلاف قواعد کو تیار کرتے ہوئے ملازمین کیخلاف بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں جس پر قومی مزدور سنگم اور آل انڈیا ملازمین کی جانب سے 26 ؍ نومبر کے روز بڑے پیمانے پر ہڑتال کا اعلان کیا جارہا ہے اسی کے تحت تلنگانہ والینٹر کمیونٹی ہیلت ورکر یونین ، آشا ورکرس کی جانب سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہے 1947 ایکٹ کے سیکشن 22 کے تحت ہڑتال کی نوٹس دی جارہی ہے آشا ورکرس کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ آشا ورکرس کو کم از کم 21 ہزار روپئے اجرتیں ادا کرنے کے مطالبہ کے علاوہ کوویڈ 19 میں کام کرنے والے آشا ورکر کو 10 ہزار روپئے انسنٹیو ادا کرنے اور کوویڈ سے متاثرہ آشا ورکرس کو مفت میں علاج معالجہ ، 50 لاکھ روپئے کا انشورنس اور کوویڈ 19 کے کیڈس اور خواتین پر ہونے والی ہراساں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر آشا ورکرس کی جانب سے ہڑتال میں حصہ لیتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔