آصف جاہی حکمران قومی یکجہتی اور ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار

   

ممتاز ایجوکیشن سوسائٹی کا جلسہ، جناب محمد اسمعیل الرب انصاری و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (راست) ممتاز ایجوکیشن سوسائٹی فلک نما کی جانب سے اردو گھر مغلپورہ میں جلسہ ’’اہل دکن نے کیا کھویا کیا پایا‘‘ (سقوطِ حیدرآباد) منعقد ہوا۔ اس موقع پر جناب محمد اسمعیل الرب انصاری قائد ٹی آر ایس المعروف اردو انصاری نے کہا کہ آصف جاہی حکومت کے جناب حضور نظام میر عثمان علی خاں جوکہ قومی یکجہتی کے علمبردار، ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار، سیکولر، سخی، دانشمند، غریبوں کے ہمدرد، خداپرور بادشاہ تھے۔ اس موقع پر اردو انصاری نے سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے نونہالوں کو تاریخ سے واقف کروائیں اور اردو زبان کی تعلیم دیں۔ اس موقع پر جناب سید وقارالدین علی خاں صدیقی صدر جلسہ، محمد بشیر علی، مفتی محمد فصیح الدین جامعہ نظامیہ، محمد اسمعیل الرب انصاری، محمد مسعود علی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر جناب مفتی محمد فصیح الدین نے شہیدوں کے حق میں دعائے مغفرت کی اور اس کوویڈ کی بیماری سے محفوظ رکھیں اور جو مبتلا ہیں انہیں صحت و شفا عطا فرمائے ۔