آل آسام اسٹوڈنٹس یونین سیاسی جماعت قائم کرے گی

   

گوہاٹی ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آل آسام اسٹوڈنٹس یونین نے شلپی سماج (آرٹسٹس فورم) کے ساتھ سیاسی جماعت قائم کرنے کا اشارہ دیا ہے جو برسراقتدار بی جے پی اور آسام گناپریشد کی متبادل ہوگی اور کانگریس کی بھی مخالفت کرے گی ۔ یونین شہریت قانون کی پرزور مخالفت کررہی ہے ۔ مشہور سنگر زبین گارگ نے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی سیاسی جماعت ہوگی ۔ یونین کے صدر دیپانکا ناتھ نے بتایا کہ وہ اس سمت میں سوچ رہے ہیں اور اس سلسلہ میں شلپی سماج سے بات چیت جاری ہے جبکہ متبادل کے لئے آسام کے عوام سے بھی مذاکرات جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آسام کے عوام کی اجازت سے وہ سیاسی جماعت کاآغاز کریں گے ۔ یونین کے صدر نے بی جے پی حکومت کی شدید مذمت کی جس نے احتجاج کے دوران پانچ کمسن طلباء کو گولی کا نشانہ بنایا جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں ۔ عوام کو دھوکہ دینے کے لئے انہوں نے آسام گنا پریشد پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کانگریس بھی اس کے لئے اتنی ہی ذمہ دار ہے ۔