آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں کے خلاف کارروائی کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی کہ شاستری پورم اور ٹاٹا نگر علاقوں میں آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ ضلع رنگا ریڈی کے راجندر نگر منڈل میں آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت دی گئی ۔ حال ہی میں ہائی کورٹ نے مذکورہ صنعتی اداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی تھی جس کے بعد مجلس بلدیہ نے نوٹس جاری کی ۔ درخواست گزار کے وکیل اور عدالت کی اعانت کرنے والے وکیل نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد 80 فیصد اداروں کو برخواست کیا جاچکا ہے جبکہ 20 فیصد ادارے ابھی بھی برقرار ہیں۔ یہ ادارے اپنے بورڈ نکال کر کام کر رہے ہیں۔ عدالت نے اس معاملہ میں جی ایچ ایم سی کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت دی۔