نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے صدر اور دہلی کے وزیراعلی ارندکیجریوال نے مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے حکم نامہ کو آمرانہ قدم قراردیا ۔ اور کہا کہ ملک کی جمہوری نظام کو بچانے کے لئے ہمیں تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔کل یہاں رام لیلا میدان میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دہلی کے عوام کے حقوق سلب کردیا اور دہلی کے ایل جی کو مطلق العنان بنا دیا ۔ یہ ریلی اس تحریک کا آغاز ہے کہ ملک میں ڈکیٹرشپ کو ختم کیا جائے تا کہ جمہوری نظام برقرار رہے۔ اروند کیجریوال نے وزیراعظم مودی سے سوال کیا کہ منیش سیسودیا اور ستیندر جین کو قید کرنے سے وہ عوام کے خواہشات کو بند نہیں کرسکتے لیکن وزیراعظم سے پوچھ رہے ہیں کہ دہلی میں اسکول کس نے بنا یا لیکن ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا میں جب گجرات میں الیکشن کے دوارن گیا تھا تو ہر کوئی مجھ سے پوچھتا تھا کہ دہلی سرکاری اسکول میں اتنا سدھار کیسے آگیا۔