شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہان پور میں آن لائن لوڈو گیم کھیلتے کھیلتے ایک لڑکی سے دوستی کے بعد نوجوان کے خاتون کے گھر پہنچ کر فحش ویڈیو بنانے اور مبینہ عصمت دری کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔اڈیشنل ایس پی منوج کمار اوستھی نے جمعرات کو یواین آئی کو بتایا کہ تھانہ کھٹار علاقے کے گاؤں بدھائی پور کی رہنے والی شادی شدہ خاتون(28) کی مدھیہ پردیش میں ہرنے والے ایک نوجوان یوگیش شریواستو کے ساتھ آن لائن لوڈو گیم کھیلتی تھی اسی درمیان دونوں کا فون سے رابطہ ہونے لگا اور اس کے بعد نوجوان خاتون کے گھر آگیا اور صبح خاتون کا نہاتے وقت ویڈیو بنا لیا۔