آن لائین سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب۔ دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد: ٹاسک فورس نے شہر میں آن لائن سٹہ بازی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرکے دو سٹہ بازوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ سکندرآباد بوئن پلی میں رہائشی فلیٹ میں راجیش کمار اور ناگیش نامی سٹہ باز آن لائن سٹہ بازی چلا رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کے ٹولی کا سرغنہ چیتن دیپک بھوگانی ہے جو . ویب سائٹس کے ذریعہ آن لائن سٹہ بازی چلا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس نے دھاوا کرکے دو سٹہ بازوں کو گرفتار کر لیا اور لاکھ 15ہزار روپے اور 3 موبائل فونس برآمد کر لئے۔