آن لائین کرکٹ سٹہ کا ریاکٹ بے نقاب

   

Ferty9 Clinic

چار افراد گرفتار، اسپیشل آپریشن ٹیم مادھا پور اور میاں پور پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/10اپریل، ( سیاست نیوز ) اسیپشل آپریشن ٹیم مادھا پور اور میاں پور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آن لائین کرکٹ سٹہ کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ماترو سری نگر میاں پور کے اپارٹمنٹ پر دھاوا کیا اور 54 سالہ اے تریناڈ ساکن میاں پور متوطن گنٹور، 53 سالہ ایم راجیش ساکن کاپرا متوطن گنٹور ،30 سالہ بی سوامی ساکن کاپرا متوطن گنٹور اور 57 سالہ ایم گنپت راؤ ساکن میاں پور متوطن وجئے نگر کو گرفتار کرلیا جبکہ اصل آرگنائزر شاکھا موری وینکٹیشور راؤ عرف چنو جو لندن میں رہتا ہے نرما راؤ پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 43,57,461 روپئے ضبط کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے علاوہ مزید رقم کو بھی جو بینک کھاتوں میں جمع ہے اس رقم کو بھی ضبط کیا جائے گا جو فی الحال منجمد کروائی جاچکی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ٹولی آن لائین کرکٹ سٹہ کے اپلیکیشن کے ذریعہ سٹہ چلایا کرتی تھی۔ ایس او ٹی نے بتایا کہ کرکٹ لائیوگروپ ایپ اور لکی آن لائین ایپ کے ذریعہ آئی پی ایل کے میاچس پر سٹہ چلارہے تھے۔ لندن میں مقیم شاکھا پوری وینکٹیشوراؤ اس سٹہ کو آرگنائز کررہا تھا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس او ٹی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ع