پونے 19 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے پونیر شہر میں ایک 20 سالہ نوجوان نے ایک بلیو وہیل جیسی آن لائین گیم کے ٹاسک کی تکمیل کی کوشش میں خود پھانسی پر لٹک گیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ ایک عہدیدار نے لونی کھنڈ علاقہ کے کامرس طالب علم دیواکر مالی کی حیثیت سے متوفی کی شناخت کی ہے ۔ عہدیدار نے بتایا کہ چہارشنبہ کی شام خود کو پھانسی پر لٹکانے سے قبل اس نوجوان نے ایک نوٹ چھوڑا جس میں تحریر تھا کہ سیاہ چیتا جو پنجرے میں تھا اب آمادہے اور اب وہ کسی طرح کی پابندیوں کا شکار نہیں ہے ۔ ختم ۔ عہدیدار نے کہا کہ یہ پیام شائد آن لائین گیم میں اس کے ٹاسک کی سمت اشارہ تھا ۔ اس میں مالی خود کو سیاہ چیتا قرار دے رہا تھا ۔ ارکان خاندان اور پڑوسیوں کے بموجب متوفی نوجوان بلیو وہیل جیسی آن لائین گیم کا عادی تھا ۔ شبہ ہے کہ اس نے کسی طرح کا ٹاسک پورا کرنے کی کوشش میں اپنی ہی جان لے لی ہو۔
