ہرارے۔4ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کے سابق صدر آنجہانی رابرٹ موگابے اپنے انتقال کے بعد اپنے پیچھے 10ملین ڈالرس نقد رقم چھوڑ گئے ہیں ۔ سرکاری میڈیا نے ان کی بیٹی کے ایک مکتوب کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات بتائی جو اپنے والد کے اثاثہ جات کا رجسٹریشن کروانا چاہتی ہیں ۔ ہرارے میں موگابے کے چار مکانات کے علاوہ ایک فارم اور دس کاریں ہیں اور یہ دیگر اثاثہ جات کے علاوہ ہیں ۔ دوسری طرف ان کے خاندانی وکیل نے بتایا کہ موگابے نے کوئی وصیت نہیں بنائی ہے ۔