آنجہانی شریک حیات کا نئے گھر میں مجسمہ

   

بنگلورو: کرناٹک کے ایک صنعتکار بے حد مسرور ہیں کہ انھیں اپنی آنجہانی شریک حیات کا مجسمہ نئی قیامگاہ میں ’’گھر پرویش‘‘ تقریب کے موقع پر حاصل ہوا۔ شرینواس گپتا کی اہلیہ کا جولائی 2017ء میں کار حادثہ میں دیہانت ہوا تھا۔ گپتا نے کہا کہ آرٹسٹ نے مجسمہ ایک سال میں تیار کیا اور میں میرے گھر میں میری شریک حیات کو دوبارہ پاکر خوش ہوں ۔