آندھرا میں اسکولس اور کالجس کی 2نومبر سے دوبارہ کشادگی

   

امراوتی: چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کے دفتر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آندھراپردیش میں اسکولس اور کالجس 2نومبر سے دوبارہ کھل جائیں گے ۔ نویں ، دسویں ، گیارھویں اور بارھویں جماعتوں کیلئے کلاسیس کا 2نومبر سے آغاز ہوگا جب کہ چھٹیویں ، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کیلئے کلاسیس کا 23 نومبر سے آغاز ہوگا ۔