آندھرا پردیش: شراب کی دکانات کھلنے پر خریداروں کاہجوم، سماجی فاصلہ کی کھلی خلاف ورزی

,

   

وجے واڑہ(آندھراپردیش): لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانات کھلنے پر شراب پینے کے شوقین کا ہجوم جمع ہوگیا۔ حکومت نے شراب کی دکانات صبح 11 بجے تا 7 بجے شام کھلی رکھنے کی اجازت دی ہے۔ لوگ شراب حاصل کرنے کیلئے قطار میں گھنٹوں کھڑے ہیں اور اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔ریاست آندھراپردیش کے تروپتی شہر میں بھی شراب کی 41 دکانات ہیں۔

YouTube video

ان میں سے 14 دکانات کنٹینٹمنٹ زونس میں ہیں جس کی وجہ سے انہیں کھول نے کی اجازت نہیں ملی بقیہ 27دکانات کو کھولا گیا ہے۔ بعض دکان داروں کو دکان کھولنے سے قبل دکان کے سامنے ناریل پھوڑتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اسی طرح ملک کے کئی حصوں میں بھی شراب کی دکانات پر کافی بھیڑ بھاڑ نظر آئی اور سماجی فاصلہ کی مبینہ خلاف ورزی دیکھی جارہی ہے۔

سوشیل میڈیا پر ملک کے مختلف شراب خانوں کے ویڈیوز اور تصاویر نظر دیکھنے میں آئی ہیں جس میں شراب پینے کے عادی سینکڑوں کی تعداد میں نظر آئے۔