حیدرآباد۔/9 فروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں کورونا کیسس میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27522 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1679 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ دو اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق چتور اور کرشنا اضلاع میں ایک ، ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔9598 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جبکہ ایکٹیو کیسس کی تعداد 46119 درج کی گئی ہے۔ مشرقی گوداوری ضلع میں سب سے زیادہ 350 کیسس درج کئے گئے جبکہ اننت پور 102، چتور 102، گنٹور 212، کڑپہ 104 ، کرشنا 225 ، کرنول 103 ، نیلور 91 ، پرکاشم 87 ، سریکا کولم 22 ، وشاکھاپٹنم 128 اور مغربی گوداوری میں 142 کیسس درج کئے گئے۔ر