آندھرا پردیش میں 2.56 لاکھ کروڑ روپئے کا بجٹ پیش

   

وجئے واڑہ، 11 مارچ (یو این آئی) آندھرا پردیش کے وزیر فینانس بوگنا راجندر ناتھ ریڈی نے آج اسمبلی میں مالی سال 2022-23 کیلئے 256257 کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا، جس میں فلاحی اسکیموں کے نفاذ کو اولین ترجیح دی گئی۔ مسٹر ریڈی نے بجٹ میں 256257 کروڑ روپئے کے اخراجات کی تجویز پیش کی جس میں ریونیو خرچ 208261 کروڑ روپئے اور سرمایہ خرچ 47996 کروڑ روپئے ہے ۔ مالیاتی خسارہ جی ایس ڈی پی کا 3.64 فیصد ہو گا جبکہ محصولات کا خسارہ جی ایس ڈی پی کا 1.27 فیصد ہو گا۔ الاٹمنٹس میں کو وائی ایس آر پنشن کیلئے 18000 کروڑ ، کسانوں کیلئے ریتوبھروسہ کو 3900 کروڑ روپئے ، شیڈول کاسٹ سب پلان- 18518 کروڑ ، شیڈول ٹرائب سب پلان6145 کروڑ ، پسماندہ طبقات سب پلان 2915 کروڑ ، بی سی بیئر کیلئے 20962 کروڑ ، اقلیتی ایکشن پلان 3,532 کروڑ ، ای بی سی کی بہبود 6639 کروڑ ، سماجی بہبود 12728 کروڑ ، اقتصادی پسماندہ طبقات کی بہبود 10201 کروڑ روپئے اور جگن ناتھ ودیہ دیوینا کیلئے 2500 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔