آندھرا پردیش میں اے ٹی ایم سے 30لاکھ کی چوری

   

حیدرآباد4اگست(یو این آئی) آندھراپردیش کے اننت پور ضلع میں رام نگر علاقہ کے قریب ایس بی آئی کے ایک اے ٹی ایم میں بڑے پیمانے پر چوری کی واردات پیش آئی۔کل شب چوروں نے اے ٹی ایم مشین کو گیس کٹر سے توڑا اور تقریباً 30 لاکھ کی نقدی چوری کر لی۔ساتھ ہی چوروں نے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی نقصان پہنچایا۔اس واقعہ کی اطلاع پر فورتھ ٹاون پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔